نیپرا کی ڈسکوز کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیپرا نے ڈسکوز کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدیدار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں ، صحافی حضرات اور عوام نےشرکت کی۔

سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی جس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ،پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا۔ اتھارٹی نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی آرا ءکو تسلی سے سنا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔