قومی اسمبلی کااجلاس آج(منگل کی) صبح 11 بجے تک ملتوی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کا اجلاس آج(منگل کی) صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ دو توجہ مبذول نوٹسز اور ایجنڈے کی بیشتر کارروائی کو نمٹایا گیا۔ بعدازاں سپیکر ایاز صادق نے ایوان کی کارروائی منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔