وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ سے ملائیشین ہائی کمشنر کی اہم ملاقات، ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ اور ملائیشین ہائی کمشنر کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان نئی تجارتی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے انٹرنشپ اور اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرامز کو فروغ دینے کے مواقع پر بھی بات چیت کی۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن کو اجاگر کیا، جسے ملائیشین ہائی کمشنر نے سراہا اور کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہترین ڈیجیٹل مہارتیں موجود ہیں۔

ملائیشین ہائی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ پاک۔ملائیشیا تعلقات باہمی تعاون سے مزید مضبوط ہوں گے۔