“دی سمپسنز مووی کا سیکوئل 23 جولائی 2027 کو ریلیز ہوگا، ہومر دوبارہ بڑی اسکرین پر واپس آ رہا ہے”

نیو یارک (ویب ڈیسک )مشہور زمانہ کارٹون سیریز پر مبنی فلم ” دی سمپسنز مووی” کا سیکوئل تقریباً 20 سال بعد ریلیز ہونے جا رہا ہے ، 20th Century Studios نے پیر کے روز تصدیق کی کہ فلم 23 جولائی 2027 کو ریلیز کی جائے گی۔اس اعلان کے ساتھ انسٹاگرام پر فلم کا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا گیا، جس میں ایک ڈونٹ کو پکڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور ٹیگ لائن میں لکھا ہے کہ “ہومر دوبارہ آ رہا ہے، دوسری بار کے لیےیہ سیریز کارٹونسٹ میٹ گروننگ نے تخلیق کی تھی اور 1989 میں آغاز ہوا۔ کہانی سمپسن خاندان—ہومر، مارِج اور ان کے تین بچے، بارٹ، لیزا اور میگی—کی روزمرہ زندگی کے گرد گھومتی ہے۔یہ کارٹون اب تک40 سیزن مکمل کر چکا ہے۔

پہلی فلم ” دی سمپسنز مووی” جولائی 2007 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں ہومر غلطی سے اسپرنگ فیلڈ کے پانی کو آلودہ کر دیتا ہے، اور ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پورے شہر کو ایک ڈوم میں بند کر دیتی ہے۔ ہومر کو پھر اپنے خاندان اور شہر کو بچانے کی ذمہ داری ملتی ہے یہ فلم عالمی باکس آفس پر 500 ملین ڈالر سے زائد کمائی کر چکی ہے۔ فلم کے آخر میں میگی، جو عام طور پر خاموش رہتی ہے، کریڈٹس کے بعد “سیکوئل؟” کہتی ہے 2014 میں فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر جیمز ایل بروکس نے انکشاف کیا تھا کہ فاکس نے انہیں سیکوئل بنانے کی پیشکش کی تھی، لیکن 2024 میں ال جین نے کہا کہ ابھی تک کوئی باضابطہ اسکرپٹ یا گفتگو شروع نہیں ہوئی کیونکہ کووِڈ-19 وبا کی وجہ سے منصوبے تعطل کا شکار ہو گئے تھے اب، مداحوں کے طویل انتظار کے بعد، بالآخر ہومر اور اس کا خاندان دوبارہ بڑی اسکرین پر واپسی کر رہا ہ ال جین نے کہا کہ ڈزنی اس بات پر نظر رکھے ہوئے تھا کہ “انسائیڈ آؤٹ 2” سینما گھروں میں کیسا پرفارم کرتی ہے،کیونکہ حالیہ برسوں میں ڈزنی کی کئی اینی میٹڈ فلمیں باکس آفس پر ناکام رہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “میں چاہتا ہوں کہ اینی میشن انڈسٹری مکمل طور پر اُس مقام پر واپس آجائے جہاں وہ وبا سے پہلے تھی۔ اگر ایسا ہو جائے، تو پھر ‘ دی سمپسنز’ کو سینما میں ریلیز کرنا بالکل منطقی ہوگا “انسائیڈ آؤٹ 2” نے 1.6 ارب ڈالر کا بزنس کیا اور کچھ وقت کے لیے تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینی میٹڈ فلم بھی بنی، یہاں تک کہ اسے اسی سال “نی ژا 2″ نے پیچھے چھوڑ دیا خیال رہے کہ ” دی سمپسنز” امریکہ کی تاریخ کا سب سے طویل عرصے تک چلنے والا اینی میٹڈ اور اسکرپٹڈ پرائم ٹائم ٹی وی شو ہے، جس کے اب تک 800 کے قریب اقساط نشر ہو چکی ہیں اور یہ 36 سال سے جاری ہے.