تھانہ وارث خان،گھر میں گھس کر شہری پر تشدد کرنے والا اشتہاری گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ وارث خان نے،گھر میں گھس کر شہری پر تشدد کرنے والا اشتہاری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں گھس کر شہری پر تشدد کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مارچ 2024 سے پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری وقوعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے وارث خان پولیس نے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، اشتہاری کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،ایس پی راول سعد ارشدکاکہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔