نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پیغام دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم مودی سمجھیں دونوں طرف غربت، بیروزگاری، بیماریاں ہیں لوگوں کو دوائیاں نہیں ملتیں، کیوں ہم اس طرح اپنا اور آنے والی نسلوں کا نقصان کرنا چاہتے ہیں؟
شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم آئیں مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کریں، پاکستان اور بھارت دونوں طرف غربت ختم کریں، ترقی اور خوشحالی لے کر آئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل تک امن قائم نہیں ہوسکتا، کشمیری بہن بھائیوں کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔