غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بربریت میں مزید اضافہ، 63 فلسطینی شہید

غزہ(ویب ڈیسک ) غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بربریت اور مظالم میں کمی نہ آسکی، صیہونی افواج کے بے گھر اور خوراک کے متلاشی فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں میں 3 معصوم بچے بھی شامل ہیں غزہ سٹی میں اسرائیلی حملوں سے 16 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے، المواسی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے سے 7 افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق خوراک کے متلاشی فلسطینیوں پر اسرائیل کی فائرنگ سے 8 افراد شہید، متعدد زخمی ہو گئے رپورٹ کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 66 ہزار 288 ہوگئی، 1 لاکھ 69 ہزار 165 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبی لاشوں کی وجہ سے حقیقی شہداء کی تعداد کہیں زیادہ ہے، غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں میں لاشوں کی تلاش جاری ہے۔