بیٹی کی آن لائن ہراسانی، اکشے کمار نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی بیٹی آن لائن ہراسانی کا نشانہ بن گئی۔ جس کے بعد اداکار نے مودی حکومت سے سائبر کرائم روکنے کا مطالبہ کر دیا ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ میری بیٹی کو بھی آن لائن ہراساں کیا گیا، وہ آن لائن ویڈیو گیمز کھیل رہی تھی۔ جہاں آپ کسی اجنبی کے ساتھ گیم کھیل رہے ہوتے ہیں جو آپ کو اچھا کھیلا، اچھا کیا، وغیرہ کا میسج کرتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ اس دوران اس شخص نے پوچھا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ بیٹی نے بتایا کہ وہ ممبئی میں رہتی ہے، پھر پوچھا کہ میل ہیں یا فی میل، بیٹی نے کہا فی میل ہیں ، اکشے کمار کے مطابق اجنبی نے پھر کہا کہ آپ مجھے اپنی شرارتی تصویریں بھیج دیں، بیٹی نے فون بند کر دیا اور اپنی ماں ‘ٹوئنکل کھنہ’ کے پاس گئی اور اسے ساری کہانی سنائی۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری بیٹی تھی جس نے فوری طور پر اپنی ماں کو سب کچھ بتا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں سائبر کرائم سے متعلق کلاسز ہونی چاہئیں ، اکشے کمار نے کہا کہ بھارت میں سائبر کرائم اسٹریٹ کرائم سے زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔