امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، عوامی شکایات کے فوری ازالے، پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ.آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ،آئی جی اسلام آباد نے چیک پوائنٹس پر جدید چیکنگ کے نظام، خدمت مراکز میں سروسز کو بہتر بنانے اور تمام سہولیات شہریوں کو باآسانی فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اہم آن لائن اجلاس منعقد ہوا ،جس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.

اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی، اے آئی جی آپریشنز / انوسٹی گیشنز سید عنایت علی شاہ، تمام زونل ایس پیز اور سیف سٹی اسلام آباد کے سینئر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں پولیس کی مجموعی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائیوں اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مو¿ثر بنایا جائے، انہوں نے شہر بھر کے چیک پوائنٹس پر جدید چیکنگ سسٹم کے مو¿ثر نفاذ پر زور دیا تاکہ مشکوک سرگرمیوں کی بروقت روک تھام ممکن ہو سکے، انہوں نے خدمت مراکز میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معیار بہتر بنانے کے لئے افسران کو سرپرائز وزٹس کرنے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی، اجلاس کے دوران ٹریفک قوانین کے نفاذ اور ان کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے جاری اسلام آباد ٹریفک پولیس کی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا .

آئی جی اسلام آباد نے سی ٹی او اسلام آباد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، خصوصاً سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیوروں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر اہم سہولیات کی فراہمی بروقت اور مو¿ثر انداز میں جاری رکھی جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو، آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو مزید ہدایات جاری کی کہ تمام تھانہ جات اور دفاتر کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے اور “اسپیشل انیشییٹوز پولیس اسٹیشن” پروٹوکولز کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے تاکہ شہریوں کو جدید، باوقار اور فوری سروسز میسر آ سکیں،انہوں نے تمام افسران کو تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے جدید سائنسی و تکنیکی ذرائع کا استعمال کرنے اور تمام زیر التواءمقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے،آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر پولیس افسران کو اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے، ان کے مسائل کے فوری حل اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت پر بھی بھرپور توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں،انہوں نے تمام افسران کو اپنے متعلقہ ڈویژنز میں باقاعدگی سے اردل روم منعقد کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے تمام افسران کو یہ بھی تاکید کی کہ وہ اپنے ماتحت عملے کے مورال کو بلند رکھیں، ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر فرائض سرانجام دیں اور ان کے ساتھ ایک ٹیم کی طرح کام کریں .

اجلاس کے اختتام پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عوام دوست پولیسنگ، شفافیت، جوابدہی اور جدید ٹیکنالوجی کا مو¿ثر استعمال ہی ایک محفوظ، پ±رامن اور خوشحال اسلام آباد کی بنیاد ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس فورس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی اعتماد کی بحالی اور پولیس فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں اور پولیس کو ایک مثالی،جدید اور خدمت گزار ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں.