میرے پاس وزیراعلیٰ کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا .گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

پشاور(سٹاف رپورٹر )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے پاس وزیراعلیٰ کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا ، نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میرے پاس جب استعفیٰ آئےگا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا ، گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے ، ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے وزیراعلیٰ امیدوار کا اپوزیشن لیڈر ہی بتا سکتے ہیں، پوری پی ٹی آئی آج یوم نجات منا رہی ہے۔