لاہور(شوبز رپورٹر ) اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فواد خان کی فلم “نیلوفر” 28 نومبر کو پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ریلیز کی جائے گی ، فواد خان فلم “نیلوفر” میں پروفیسر کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ماہرہ خان فلم میں ایک یادگار کردار ادا کر رہی ہیں۔ فواد خان نہ صرف اداکار بلکہ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیںفلم کا موضوع ناظرین کو ایک منفرد کہانی پیش کرے گا۔ مداحوں کیلئے ماہرہ اور فواد کی جوڑی کو برسوں بعد دوبارہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ماہرہ خان کی اداکاری فلم کا سب سے مضبوط پہلو نظر آرہا ہے۔
لالی ووڈ کی نئی فلم “نیلوفر” میں مدیحہ امام اور بہروز سبزواری بھی شامل ہیں۔ عتیقہ اوڈھو، سمیعہ ممتاز اور نوید شہزاد بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ اس کے علاوہ فیصل قریشی اور گوہر رشید بھی فلم کا حصہ ہیں “نیلوفر” کی عالمی ریلیز پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے بڑا سنگ میل ہے۔ دنیا بھر میں فلم کی نمائش سے پاکستانی سنیما کی مقبولیت میں اضافہ متوقع ہے۔ فواد خان کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے فلم کی تیاری مکمل ہوئی ہے فلم کے ٹریلر نے ریلیز سے قبل ہی مداحوں کو دیوانہ بنا دیا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ “نیلوفر” سال کی سب سے بڑی پاکستانی فلم ہوگی۔ ریلیز سے قبل سوشل میڈیا پر فلم کے گانے بھی مقبول ہیں۔