سونے کی قیمتیں مستحکم، 2025 میں اب تک 53 فیصد مہنگا

اسلام آبا د(کامرس رپورٹر ) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں (gold price)برقرار رہیں آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے پر مستحکم رہی ، اسی طرح10گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے پربرقرار ہے دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال 2025 میں سونا اب تک 53 فیصد مہنگا ہو چکا ہے، جب کہ 2024 میں اس کی قیمت میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق موجودہ حالات میں سونا ایک محفوظ اثاثہ تصور کیا جا رہا ہے، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت جلد 5,000 ڈالر فی اونس کراس کر سکتی ہے سونے کی قیمتوں میں اس تیزی کی وجوہات میں امریکی ڈالر کی کمزوری، عالمی سطح پر مرکزی بینکوں کی طرف سے خریداری، سیاسی بے یقینی، اور امریکا میں حکومت کی جزوی بندش شامل ہیں۔