کیلیفورنیا (ویب ڈیسک ) ایلون مسک کی کار ساز کمپنی ٹیسلا نے عالمی فروخت میں مرسڈیز کو پیچھے چھوڑ دیا، کمپنی نے 2025 کی تیسری سہ ماہی میں ریکارڈ فروخت کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2025 کی تیسری سہ ماہی میں مرسڈیز سے زیادہ گاڑیاں فروخت کیں، ٹیسلا نے جولائی سے ستمبر تک 497,099 گاڑیاں فروخت کیں۔ جبکہ مرسڈیز کی فروخت 441,500 تھی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہے، امریکہ اور چین میں فروخت بالترتیب 17 فیصد اور 27 فیصد کم ہے۔
ٹیسلا کی فروخت میں پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مرسڈیز نے فروخت میں کمی کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درآمدی محصولات کو ذمہ دار ٹھہرایا ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت نصف ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، اس سال ٹیسلا کی کل فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے۔