وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 28 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انسدادِ ڈینگی مہم میں تیزی لاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی انسدادی سرگرمیاں جاری ہے ۔

گزشتہ ایک روز کے دوران شہر بھر میں 24,603 مقامات کی انسپکشن کی گئی،مہم کے تحت 179 گھروں میں اسپرے جبکہ 652 مختلف مقامات پر فوگنگ کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 28 نئے کیسز رجسٹر ہوئے،رورل ایریاز سے 15 جبکہ اربن ایریاز سے 13 مریضوں کی تصدیق کر دی گئی۔

صحت کے تحفظ کے پیش نظر 16 نئے مریضوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔معائنے کے دوران 430 مقامات پر لاروا پازیٹیو جبکہ 4 پر نیگیٹو رزلٹ سامنے آیا۔ضلعی انتظامیہ نےہائی رسک علاقوں میں سپرے اور فوگنگ کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقامات سیل اور متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،ڈینگی کے خلاف مہم کسی صورت سست روی کا شکار نہیں ہو گی،شہری لاروا کی موجودگی کی فوری اطلاع ضلعی کنٹرول روم کو فراہم کریں۔