راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ،فلیگ مارچ پولیس ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر کچہری چوک، مریڑ چوک، شمس آباد، مال روڈ، قاسم مارکیٹ، پیرودہائی موڑ، ٹیکسلا اور دیگر علاقوں میں جاری، فلیگ مارچ میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن،چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران کی شرکت،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ عمل ہے، کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی،قانون کی خلاف ورزی یا شر پسندی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،شہری کسی بھی غیر قانونی یا شرپسند سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، سی پی او سید خالد ہمدانی۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ،فلیگ مارچ پولیس ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر کچہری چوک، مریڑ چوک، شمس آباد، مال روڈ، قاسم مارکیٹ، پیرودہائی موڑ، ٹیکسلا اور دیگر علاقوں میں جاری ہے، فلیگ مارچ میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن،چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کے قیام کے لیے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ عمل ہے، کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کے بہترین سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر شہر بھرمیں امن و امان کی صورتحال بہترین رہی،قانون کی خلاف ورزی یا شر پسندی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،شہری کسی بھی غیر قانونی یا شرپسند سرگرمی کا حصہ نہ بنیں،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔