پشاور(سٹاف رپورٹر)علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جمہوری عمل کا مذاق نہ بنایا جائے پیر کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں، انہیں ہر طرح کی حمایت حاصل ہوگی ۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 18 ماہ میں جو کچھ کیا وہ ریکارڈ پر ہے، 280 ارب روپے خزانے میں پڑے ہیں میری کارکردگی سب کے سامنے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔
