تھانہ چکلالہ رات گئے موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، خطرناک و مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ چکلالہ کے علاقہ میں رات گئے موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران خطرناک و مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو اقدام قتل، ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں ملوث و مطلوب ہے،شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چکلالہ کے علاقہ میں رات گئے موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران خطرناک و مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،جس سے اسلحہ بھی برآمدہوا .

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو اقدام قتل، ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں ملوث و مطلوب ہے،پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ، ڈاکؤوں کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او سول لائنز اور چکلالہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔