سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی روڈ یوزرز میں آگاہی مہم جاری ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کیلئے پمفلٹس کی تقسیم

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے ویژن پر عمل پیرا سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ایجوکیشن ونگ عوام الناس میں ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی و حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی فراہم کرنے میں مصروف عمل۔ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے سرکل آفیسر کینٹ سرکل اور ایجوکیشن ونگ کی ٹیم نے روڈ یوزرز میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے، تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے ویژن پر عمل پیراسٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ایجوکیشن ونگ روڈ یوزرز میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں مصروف۔

سرکل آفیسر کینٹ ناصر خان اور انچارج ایجوکیشن ونگ انسپکٹر فیصل گیلانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کینٹ سیکٹر کی مختلف شاہراہوں پر روڈ یوزرز میں ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی وروڈ حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سے ہی رویوں میں تبدیلی ممکن ہے، جس طرح زندگی میں ترقی کی لیے اچھی تعلیم و تربیت ضروری ہے اسی طرح شاہراہوں پر ڈرائیونگ کرنے سے پہلے ڈرائیونگ اور شاہراہوں کے قوائد و ضوا بط کا جاننا اور اس پر عمل کرنا ہر روڈ یوزر کے لیے لازم ہے اس کے بغیر اچھی ٹریفک کا بہاؤ اور روڈ حادثات سے بچاؤ ممکن نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کو سمجھ کر ان پر ذمہ داری کے ساتھ عمل پیرا ہونا مہذب قوم کی پہچان ہے۔ شاہراہوں پر ٹریفک کے اشارے ہمارے محافظ ہیں ان کی پابندی محفوظ سفر کی ضامن ہے، زندگی انمول ہے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے اسے روڈ حادثات کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔