اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان کی حکومت اور افغان طالبان رجیم کے درمیان طالبان کی درخواست پر دونوں کی باہمی رضامندی سے بدھ کی شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی طور پر سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس دوران دونوں فریقین تعمیری بات چیت کے ذریعہ اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلہ کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔
