ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں 22 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا، گیس پریشر میں مسلسل کمی سے عوام پریشان

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں گیس کا پریشر کم ، سوئی ناردن گیس، سدرن گیس ، اوگرا کے آفسران نے عوام پر مہگائی بم گرانے کا فیصلہ ،آر ایل این جی گیس کی قیمت میں اکتوبر کے لیے 22 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضا فہ کر دیا، مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی کے بعد آب پر پندرہ دن بعدگیس کی قیمت میں اضافہ ہو گا،ذرائع کے مطابق سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے ابتدائی طور پر ملک بھر میں ار ایل این جی گیس کنکشن دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر انہوں نے عمل شروع کر دیا ہے ذرائع کا کہنا کہ اس حوالے سے گیس کی قیمت میں اضافے کے لیے اوگرا کی خدمات لی گئیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ائل اینڈ گیس ریگولر ٹری اتھارٹی کے ایک افسر کی سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنی کے افسران سے ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا آر ایل این جی کی قیمت میں اضا فہ کیا جائے دوسری جانب سوئی ناردن گیس، سدرن گیس کے افسران ملک میں آر ایل این جی گیس کے کنکشن میں اضا فہ کر نے میں اپنا کردار ادا کر یں ،اور عوام سے قیمت بڑھا کر بل وصول کئے جاہیں .

اوگرا کے کہنے پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، اوگرا اس حوالے سے ہر 15 دن بعد یا اس کی قیمت میں اضافہ کرے گا جیسا کہ پٹرول میں ہوتا ہے دوسری جانب سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے ملی بھگت کرتے ہوئے ملک بھر میں گیس کا پریشر اس قدر کم کر دیا ہے کہ لوگ ار ایل این جی اور ایل پی جی پر جانے پر مجبور ہو چکے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی پاکستان میں گھریلو صارفین کے خلاف سوئی ناردن گیس، سدرن گیس کمپنی نے پریشر کم کرکے تمام کو نئے کنکشن پر لانے کاآپریشن بھی جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس حوالے سے پرائیویٹ ملازم رکھے ہوئے ہیں جو کہ ملک بھر میں مختلف جگہوں پر جا کر مین والووں پر جا کر گیس کا پریشر کم کردیتے ہیں جس کی شکایات جنرل مینجر سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کو دی جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی گیس پریشر ٹھیک نہیں کیا جاتابلکہ ۔ مختلف اوقات میں سوئی گیس کا پریشر کم کردیا جاتا ہے۔

تاہم دوسری جانب سدرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقر ہوئی ستمبر میں سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 11.01ڈالر تھیاکتوبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.23 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر، نوٹ ستمبر میں سوئی ناردن کے لیے آرایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی ٹوقیمت 12.01ڈالر مقرر تھی اس حوالے سے پی آر او اوگرا عمران غزنوی سے موقف کے لئے رابطہ کیا جو نہ ہو سکا۔