وزیراعظم شہباز شریف کی سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ جمعرات کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔