گوجرانوالا میں اداروں کے خلاف مہم چلانے والے 16 افراد کی فہرست تیار کرلی گئی۔
سکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نےکریک ڈاؤن شروع کردیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گوجرانوالا میں اداروں کے خلاف مہم چلانے والے 16 افراد کی فہرست تیار کرلی گئی اور فہرست میں شامل افراد کی گرفتاری کیلئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔
خیال رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف نازیبا ٹرینڈز چلائے گئے۔