تھانہ چکلالہ، جعلی نوٹوں کی ترسیل کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ چکلالہ نے ، جعلی نوٹوں کی ترسیل کرنے والا شخص گرفتار، زیرحراست شخص سے جعلی کرنسی 6 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹوں کی ترسیل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیرحراست شخص سے جعلی کرنسی 6 ہزار روپے برآمد ہوئی،ایس پی پوٹھوہارطلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، جعل سازی میں ملوث اشخاص قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔