اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان-برطانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور قیادت کی سطح پر حالیہ بات چیت کو سراہا اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
