پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر انتظام شہر کو خوبصورت بنانے کا کام جاری،

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے شہر بھر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی سجاوٹ، خوبصورتی اور عوام کو بہترین تفریحی اور سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ اے شہر بھر کے پارکوں،اہم شاہراہوں کی گرین بیلٹس اور چوک چوراہوں کی تزین و آرائش کا کام سر انجام دے رہا ہے،اس کے ساتھ ساتھ پودوں کو پانی کی فراہمی کا کام بھی باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے.

اس کے ساتھ ساتھ پی ایچ اے کی مختلف نرسریز میں پودوں اور خوش رنگ پھولوں کی نگہداشت کا کام بھی باقاعدگی سے جاری ہے،پی ایچ اے راولپنڈی کا عملہ شہر میں سرسبز ماحول کے فروغ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات پر عمل پیرا ہے شہر میں ہر طرف رنگ برنگے پھول پودوں کی بہار کا سا سماں دکھائی دیتا ہے،جس سے راولپنڈی شہر کی خوبصورتی اور سرسبز ماحول میں اضافہ ہوا ہے،پارکوں اور گرین بیلٹس کی سجاوٹ،دل کو موہ لینے والے خوبصورت پھول اور سرسبز مناظر عوام کی توجہ کا مرکز ہیں،شہر میں اپ گریڈیشن اور بیوٹیفیکیشن کے متعدد منصوبے متعارف کروائے گئے ہیں،پی ایچ اے پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے .