لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس سینٹرل زون نے میاں چنوں کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ ٹرالر بمعہ 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق میاں چنوں سٹی پولیس کی اطلاع پر موٹروے پولیس نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے ٹرالر نمبر TLK-265 کو ٹریس کر کے برآمد کر لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ٹرالر سے پلاسٹک پیلٹس برآمد ہوئے جن کی مالیت تقریباً 15 ملین روپے ہے۔ کارروائی کے دوران تین ملزمان ڈرائیور محمد آصف، یونس اور ساجد کو گرفتار کر لیا گیا اور مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ترجمان کے مطابق ٹرالر اور برآمد شدہ سامان بھی مقامی پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے ڈی آئی جی سید فرید علی نے کارروائی میں حصہ لینے والے افسران کو بروقت اور مؤثر کارروائی کرنے پر شاباش دی اور کہا کہ موٹروے پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے۔