جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی دہشتگردی تھم نہ سکی، مزید ایک فلسطینی شہید

غزہ (ویب ڈیسک) جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی دہشتگردی تھم نہ سکی، غزہ میں ڈرون حملہ اوراسنائپر فائرنگ کے واقعات،ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوگئے فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہدا کی تعداد 68 ہزار 234 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 373 فلسطینی زخمی ہیں، اسرائیل سے موصول 54نامعلوم فلسطینیوں کی میتیں اجتماعی قبر میں دفن کردی گئیں، بعض میتوں پر تشدد اور پھانسی کے نشانات پائے گئے ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے باوجود رفاہ بارڈر کراسنگ بند ہے، رفاہ بارڈر بند ہونے سے 15ہزار سے زائد فلسطینی طبی امداد کےمنتظر ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر میں امدادی کارروائیاں شروع کرنے کیلئے 9تقسیم مراکز تیار کرلیے گئے ہیں، دیر البلح اور خان یونس میں 30ہزارسے زائد گھرانوں کوغذائی امداد فراہم کی گئی، جنوبی غزہ میں 4نئے شمسی توانائی سےچلنے والے واٹر پلانٹس نصب کیے گئے ہیں۔