سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی کارروائی کے خلاف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی درخواست خارج کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران حریم شاہ کی عدم پیشی کے سوال پر عدالت کو بتایا گیا کہ حریم شاہ عمرہ ادائیگی کےلیے گئی ہوئی ہیں۔
اس پر عدالت نے کہاکہ عدالتی حکم کو اتنا غیر ضروری سمجھتے ہیں تو ابھی درخواست نمٹا دیتے ہیں۔
حریم شاہ نے بینک اکاؤنٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس منجمد کرنے کےخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔
واضح رہےکہ حریم شاہ نے کچھ ماہ پہلے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لائی ہیں اور انہیں کسی نے نہیں روکا، اس ویڈیو کے بعد ایف آئی اے نے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ قانون کے تحت انکوائری شروع کی تھی۔