وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھنے سے عوام کی مشکلات پر نوٹس لیتے ہوئے مئی کے مہینے تک لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کرنےکا حکم دے دیا۔
ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے سے عوام کی مشکلات پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنےکی ہدایت دے دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی چین سے نہیں بیٹھوں گا، تیل وگیس کا بندوبست ہونے تک عبوری اقدامات کو بہتر بنایا جائے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہےکہ عمران حکومت نے بجلی کا ایک نیا یونٹ سسٹم میں شامل نہیں کیا، بروقت ایندھن خریدا گیا نہ کارخانوں کی مرمت کی گئی، عمران حکومت نے ہمارے دور کے سستی اور تیز ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بھی بند کردیے۔
خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں طویل دورانیےکی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں، ماہ رمضان اور سخت گرمی میں بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔