دنیا کے معروف دانشور اورامریکی خارجہ پالیسی کے ناقد پروفیسرنوم چومسکی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے عالمی سازش کے حوالے سے بیانیے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پروفیسر نوم چومسکی کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف بغاوت کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، دھمکی آمیزخط کوبغاوت کا ثبوت قراردینا بلاجواز ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ دنیا میں کسی بھی سرگرمی کو سی آئی اے یا مغربی منصوبے سے منسوب کرنے کا رجحان ہے، بغاوت کے اس دعوے کا کوئی بامقصد ثبوت نظر نہیں آیا۔
پروفیسر چومسکی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے امریکا میں سابق سفیراسد مجید کی کیبل کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔
انہوں نے بھارت کے حوالے سے بھی کہا کہ بھارت کرتارپور راہداری کے حوالے سے غلط بیانی سے گریز کرے اور اپنی مذہبی اقلیتوں اورعبادت گاہوں کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔