سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں سے کہا کہ کہ وہ چند ہفتوں میں اسلام آباد آنے کی کال دیں گے ، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا سب نے اسلام آباد میں بیٹھنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پارٹی بنانے کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست کے مطابق نیا پاکستان بنانا ہے، ہماری پارٹی کے 3 اہم اصول ہیں، خوددار پاکستان جو کسی کی غلامی نہ کرے اور ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو، دوسرا فلاحی ریاست اور تیسرا قانون کی بالادستی کیوں کہ قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنان کو 26 ویں یومِ تاسیس کی مبارکباد دی۔
عمران خان نے اس موقع پر اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کیلئے پشاور، لاہور اور ملتان کے دوروں کا اعلان کیا۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کیخلاف ملک گیر احتجاج کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔