راولپنڈی (سی این پی)کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان(سی پی ایس پی )کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022 کے سلسلے میں کونسل ممبران کا 195واں اجلاس گذشتہ روز کراچی میں ہوا ،جس میں صدر پروفیسر ڈاکٹر شعیب شفیع سمیت تمام عہدیداران وممبران بلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔اس موقع پر سنیئر نائب صدر پروفیسرخالد مسعود گوندل ،نائب صدر پروفیسر خالد احمد اشرفی ، خزانچی پروفیسر محمدمنصور ،ایگزیکٹو ممبران میجر جنرل پروفیسر شہلا بقائی ، پروفیسر جہانگیر خان ،ممبران فنانس کمیٹی پروفیسر عنبرین افضل ،میجر جنرل پروفیسر مظہر اسحاق ،ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ریلیشنز پروفیسر محمد اصغر بٹ و دیگر ممبران بھی بلامقابلہ منتخب قرار دئیے گئے ۔اس سے قبل پروفیسر ظفر اللہ چوہدری سی پی ایس پی کے صدر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔16برس کے بعد پہلی بار پروفیسر شعیب شفیع بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں ،وہ اس سے قبل سی پی ایس پی کے سنیئر نائب صدر ، ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ریلیشنز ،ریجنل ڈائریکٹر برائے راولپنڈی اسلام آباد سمیت دیگر مختلف عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ۔پروفیسرشعیب شفیع راولپنڈی میڈیکل کالج میں پروفیسر آف میڈیسن کی حیثیت سے بھی منسلک رہے ۔چیئرمین قمر جہاں فاؤنڈیشن و صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹرجمال ناصر نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان(سی پی ایس پی ) کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر پروفیسر ڈاکٹر شعیب شفیع ، سنیئر نائب صدر پروفیسرخالد مسعود گوندل ،نائب صدر پروفیسر خالد احمد اشرفی سمیت تمام عہدیداران و ممبران کو دلی مبارکبا د دی ہے کہا ہے ان کا انتخاب ان کی سابقہ خدمات کا اعتراف ہے ۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ روایات کے مطابق خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ڈاکٹر جمال ناصر نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">