فیصل آباد (افضال احمد سے)پاکستان کے صوبے پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور پٹرول پمپس پر ڈیزل کے حصول کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں، ڈیزل کی قلت کے باعث سب سے زیادہ متاثر کسان ہو رہے ہیں
جن کی تیار اجناس ڈیزل کی قلت کے باعث مارکیٹ میں نہیں پہنچ پا رہی ہیں جس کی وجہ سے ایک جانب مال خراب ہو رہا ہے اور دوسری جانب رمضان المبارک کے مہہینے میں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
ٹرانسپورٹرز نے اعلیٰ حکام سے ڈیزل کی قلت کو فوری دور کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ معاملات زندگی بہتر انداز سے چل سکیں۔فیصل آباد شہر میں ڈیزل کے ساتھ ساتھ پیٹرول کی قلت بھی دیکھنے میں آرہی ہے جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔