چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلے اوور40 ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔پی وی سی اے چیئرمین فواد اعجاز نے بتایا کہ ایونٹ کراچی میں اگلے سال 23 ستمبر سے8 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اوور 40 ایج گروپ کا پہلا کرکٹ ورلڈ کپ ہوگا، 40 سال زائد سے عمر کے کرکٹرز پر مشتمل 14 ٹیمیں ایونٹ میں شریک ہوں گی۔چیئرمین پی وی سی اے کے مطابق ایونٹ کے میچز 45 اوورز فی اننگز پر مشتمل ہوں گے، امید ہے شاہد آفریدی، یونس خان، شعیب ملک، محمد حفیظ جیسے کھلاڑی پاکستان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، سری لنکا، کینیڈا، امریکا،زمبابوے،ویلز،نمیبیا،یو اے ای کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">