الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کیس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ علی حیدرگیلانی، ایم این اے فہیم خان اورکیپٹن (ر) جمیل پرکرپٹ پریکٹس ثابت ہوئی ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کیس میں 3 سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہوسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا کیس سے کوئی لنک نہ ملنے پر کیس خارج کردیا گیا۔
واضح ر ہےکہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی۔
ویڈیو میں علی حیدر گیلانی مبینہ طور پر ایک رکن کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں جب کہ یہ واضح بھی نہیں کہ ویڈیو میں موجود افراد کون ہیں