اسلام آباد پولیس کے 14 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

اسلام آباد پولیس کے 14 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ترقی پانے والے افسران کو اگلے عہدے کے رینک لگائے، انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نئے عہدے کے ساتھ آپکی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں اسجد الطاف، ارشاد علی ابڑو، ساجد عباسی، عبدالرئوف، عبدالغفار، بشارت علی، نعیم الدین، قیصر نیاز، فیاض احمد، نذر حسین، جمشید خان، محمد اکرم، نذر محمد قریشی اور محمد فیاض خان شنواری شامل ہیں