وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جائیں گے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے آج ہی یواےای روانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظبی کے ولی عہد الشيخ محمد بن زید النہیان کی آج رات 9 بجے ملاقات ہوگی ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔