تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، ملزم قلیل وقت میں گرفتار

تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں ہونے والے اندھے قتل کا ڈراپ سین۔اندھے قتل میں ملوث ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا گیا۔27 اپریل کو مقتول عبدالجبار کی ڈیڈ باڈی ان کے گھر کے عقبی ڈیرہ کے ایک کمرہ سے برآمد ہوئی تھی،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات لے مطابق اسلام آباد تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں عباسی روڈ بنی گالہ میں مورخہ 27.04.22 کومقتول عبدالجبار ولد محمد اکرم قوم عباس ساکن عباسی روڈ گالہ اسلام آباد کی نعش اپنے رہائشی گھر کے عقبی سائیڈ ڈیرہ کے کمرے سے برآمد ہوئی جس کو کسی نامعلوم شخص نے اسلحہ آتشیں سے فائر کر کے قتل کر دیا تھا جس پر مقتول کے بھائی محمد اشتیاق عباسی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 186/22 مورخہ 27،04.22 بجرم302/34ت پ تھانہ بنی گالہ درج رجسٹرکیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کامران عامر خان کو ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ جس پر ڈی ایس پی بھارہ کہو کی زیرنگرانی ایس ایچ او بنی گالہ سب انسپکٹر ملک رشید احمد، انوسٹی گیشن ونگ کے انسپکٹر غلام مصطفی چیمہ و دیگر ملازمان پرمشتمل ٹیم نے ابتدائی تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے انتہائی محنت وجانفشانی سے جدیدٹیکنالوجی اور CCTV کیمروں کی مدد حاصل کر تے ہوئے ٹیکنکل بنیادوں پر قلیل وقت میں اس اندھے قتل میں ملوث ملزم فرمان الطاف ولد محمد الطاف قوم میموراجپوت ساکن چک نمبر 10 تحصیل جوہرآباد ضلع خوشاب کو ٹریس کرکے گرفتار کیا ہے، جس سے تفتیش مقد مہ عمل میں لائی جارہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران نے تھانہ بنی گالہ کی ٹیم کی محنت اور لگن کو سہراتے ہوئے اچھی کارکردگی کی بناء پر پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے اسلام آباد پولیس سرگرم عمل ہے اور متعدد اندھے مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں لا چکی ہے جن کے کیس مکمل کرکے مجاز عدالتوں میں بھجوائے گئے ہیں تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے،