تحریک انصاف کے ایم این اے اور شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
ایم این اے شیخ راشد شفیق کوپولیس نے سخت سکیورٹی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، سول جج مشتاق حسین جنجوعہ نے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
خیال رہےکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا، راشد شفیق کو مسجد نبوی کے معاملے پر اشتعال انگیز ویڈیو پرگرفتارکیا گیا۔