پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود جو اس وقت کائونٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں صرف تین رنز کے فرق سے ایک عالمی ریکارڈ بنانے میں ناکام ہو گئے، شان مسعود جو گیلمورگن کیخلاف کھیلتے ہوئے دوسری اننگز 42 رنز پر آئوٹ ہوئے اگر مزید تین رنز بنانے میں کامیاب ہو جاتے تو وہ نک کامپٹن کا اپریل کے مہینے میں کائونٹی میچوں میں 715 رنز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیتے کامپٹن نے یہ عالمی ریکارڈ سمرسیٹ کائونٹی کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2012 میں قائم کیا تھا، یاد رہے پاکستانی اوپنر شان مسعود نے ڈربی شائر کی جانب سے اپنی کائونٹی مہم کا آغاز انتہائی شاندار انداز سے کیا تھا اور پہلے دونوں میچوں میں انہوں نے ڈبل سنچریاں سکور کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا تھا، شان مسعود کائونٹی کرکٹ میں مسلسل دو ڈبل سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">