مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جامع مسجد سری نگر میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سری نگر میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی کو بنیادی انسانی و مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی، سیاسی پابندیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سردار تنویر الیاس نے اعلان کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں عید اجتماعات پر پابندی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔