پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ٹورنامنٹ برائے 2022-23اکیس مئی سے چار جون تک کھیلا جائے گا۔بیک وقت ملک کے مختلف شہروں میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 93 ٹیمیں شرکت کریں گی۔پچاس اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرے گا، جس کی بنیاد پر وہ پی سی بی انڈر 19 تھری ڈے اور انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کے علاوہ پاکستان جونیئر لیگ میں نمائندگی کے بھی اہل ہوں گے۔ہر کرکٹ ایسوسی ایشن میں شامل ہر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے تحت ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کا علیحدہ علیحدہ فاتح ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان، سدرن پنجاب اور ناردرن کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو تین تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسی طرح سینٹرل پنجاب، سندھ اور خیبر پختونوخواہ کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو چار چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">