وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران حکومت کے آخری سال پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی 12 پوائنٹس تنزلی ہوئی، عمران خان حکومت کو پریس فریڈم پریڈیٹر کا شرم ناک خطاب ملا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پریس اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے آصف زرداری نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کا پیمانہ ہے ، پیپلز پارٹی صحافت کی آزادی کا دفاع کرتی رہے گی۔
وفاقی وزير شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے سنسر شپ اور پابندیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے ، میڈیا اور آزادی اظہار کو کچلنے والے عمران خان اب میڈیا پر پیسے لینے اور بلیک آؤٹ کا الزام لگا رہے ہیں۔