اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وفاقی وزیر احسن اقبال وغیرہ کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس میں وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کےدوران سابق وزیر داخلہ احسن اقبال ،نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت پیش ہوئے،سماعت شروع ہونے پر احسن اقبال روسٹرم پر آگئےاور عدالت سے چیئرمین نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، وہ ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں،عدالت سے کچھ گذارش کرنا چاہتا ہوں، اگر اجازت دے،اس پر عدالت نے کہاکہ آپ گزارش اپنے وکیل کے ذریعے کریں، احسن اقبال نے کہاکہ نیب صرف کردار کشی کیلئے استعمال ہو رہا ہے،عدالت کے جج نے کہاکہ آپ عدالت میں ایسی باتیں نہ کریں،احسن اقبال نے کہاکہ یہ فضول نہیں بڑی جائز باتیں ہیں، آئندہ سماعت پر باقاعدہ درخواست بھی دینگے، عدالت نے احسن اقبال کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 21دسمبر تک ملتوی کر دی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">