راولپنڈی (سی این پی) چکری روڈ پر بلیو ورلڈ سٹی نامی غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹی کے ایک مالک کو پولیس حراست سے چھڑوانے پر تھانہ مورگاہ میںمقدمہ درج کرلیاگیا، ملزمان غیر قانونی سوسائٹی کے دیگر مالکان کے علاوہ مخصوص مسلح فورس کے اہلکار بھی شامل تھے ، ملزم بمعہ ہتھکڑی فرار ہوا واقعہ دن دیہاڑے پیش آیااور پولیس تھانہ چونترہ کے ایس ایچ او کے ساتھ منہ دیکھتی رہ گئی،دونوں تھانوں کی طرف سے مارے جانے والے چھاپوں میںرات گئے تک 18ملزمان کو حراست میں لے لیا مگر مالکان اور مرکزی ملزم میں سے کوئی گرفتار نہ ہوسکا۔تھانہ چونترہ کے ایس ایچ او محمد آصف سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ ہمراہ سفیر سب انسپکٹر وملازمین کے بغرض پیش کرنے ریکارڈ مقدمات تھانہ چونترہ عدالت عالیہ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ راولپنڈی پہنچے،پکار ہونے پر ریکارڈ مقدمہ نمبر 50/21 محمد سفیر SI نے پیش عدالت کیا وکلائ کی بحث سننے کے بعد فاضل عدالت نے نامزد ملزم
ندیم اعجاز کی عبوری ضمانت خارج کردی جو کمرہ عدالت سے نکل کر تیز تیز چلنے لگا جسکا معہ ہمرایئاں تعاقب کر کے کچھ فاصلے پر گرفتار کر لیا اس دوران لیاقت شاہ ایڈوکیٹ علی رضا ایڈوکیٹ نور خان ایڈوکیٹ معہ دیگر 10/15 وکلائ نے ہم سے الجھنا اور مزاحم ہونا شروع کر دیا جس کے بعد کافی تگ و دو کے بعد ملزم کو گاڑی میں ڈال کر جب ہم SOS سکول U یو ٹرن سے مڑنے لگے تو 10/15 ویگو ڈالے 2/3 پراڈو 3/4 کاریں جن میں نعیم اعجاز، فہیم اعجاز ، قاضی خالد، جبار،اظہر محمود، قمر، اظہر اقبال، سفیق دیگر 20/30 نامعلوم ملزمان جو کہ مسلح کلاشنکوف و دیگر اسلحہ آتشیں تھے نعیم اعجاز مسلح پسٹل 30 بور نے آگے بڑھ کر للکارا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر کہا کہ ندیم اعجاز کو چھوڑ دو اس دوران باقی سب نے ہمارے ساتھ مزاحمت شروع کر دی، فہیم اعجاز مسلح پسٹل 30 بور ملزم ندیم اعجاز کو زبر دستی بمعہ سرکاری ھتکڑی چھین کر اپنی گاڑی میں بٹھا کر بھاگ پڑا اس دوران محمد سفیر کا موبائل بھی چھین کر فرار ہو گئے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔یہا ں یہ امرقابل ذکرہے کہ ملزمان کے خلاف متعددمقدمات درج ہیں ، انکی مسلح ملیشافورس بھی علاقے میںمشہور ہے تاہم پولیس متعددمقدمات کے باوجود کوئی کارروائی کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔