قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم عمرے سے واپسی پر والد، اعظم صدیقی کے لیے غلافِ خانہ کعبہ اور والدہ کے لیے کنگن کا تحفہ لائے ہیں۔بابر اعظم نے رمضان کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کی، اس دوران انہوں نے خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔بابر اعظم عمرہ سے چاند رات، رواں ہفتے پیر کی شام کو گھر پہنچے، بابر اعظم عمرہ سے واپسی پر اپنے والد کے لیے غلافِ خانہ کعبہ اور والدہ کے لیے کنگن بطور تحفہ لائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔اس ویڈیو میں بابر اعظم کے والد، اعظم صدیقی کی آنکھوں میں انمول تحفے کو قبول کرتے ہوئے آنسو دیکھے جا سکتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم کی جانب سے والدہ کو خود اپنے ہاتھوں سے کنگن پہنائے گئے جسے پا کر ان کی والدہ بے حد کوش نظر آ رہی ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">