تھانہ سہالہ کے علاقہ ڈی ایچ اے فیز 2 میں قتل کی واردات کا معاملہ۔محمد عزیز نے اپنی اہلیہ انیسہ، بیٹے رمیز اور بہو نمرا پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے بعد محمد عزیز نے خودکشی کرلی۔فائرنگ سے محمد عزیز اور اس کا بیٹا دم توڑ گئے۔ملزم کی بیوی اور بہو کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش پر پیش آیا۔