پاکپتن سے منتخب ن لیگ کے ایم پی اے میاں نوید کے والد کو ان کے گھر پر قتل کردیا گیا، ایم پی اے میاں نوید کو واقعے کی اطلاع لاہور میں ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے میاں نوید علی کے والد رانا احمد علی کو گھر میں قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 نامعلوم افراد نے رانا احمد علی کو بیڈ روم میں گھس کر گولیاں ماریں، رانا احمد علی آرائیں فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما تھے۔
ن لیگی ایم پی اے میاں نوید علی کا کہنا ہے کہ والد کے قتل کی اطلاع گھریلو اسٹاف نے فون کے ذریعے دی، لاہور میں اطلاع ملی تھی، پاکپتن جا رہا ہوں۔
میاں نوید علی کا کہنا ہے کہ ریسکیوحکام کے مطابق واقعہ چار سے پانچ گھنٹے پہلے پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہی۔
دوسری طرف آئی جی پنجاب نے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سینئر افسران کو موقع پر پہنچنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
راؤ سردار نے کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔