وفاقی حکومت کی جانب سے اشتر اوصاف علی کو اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا۔
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اشتر اوصاف علی کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
اشتر اوصاف 16-2015ء میں وزیرِ اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں۔
انہیں اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے 2016ء میں اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا۔
اشتر اوصاف نے 2018ء تک بطور اٹارنی جنرل خدمات انجام دی تھیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت میں اٹارنی جنرل کے فرائض انجام دینے والے خالد جاوید خان نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔