آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے شہریوں کے مسائل سن کر انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔پولیس اہلکار کی درخواست پر اسلام آباد پولیس کے تمام غازیوں کو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کے احکامات جاری کردئیے۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ان کی عزت نفس کا پورا خیال رکھتے ہوئے ان کے تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ،آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری سے خطاب۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں 06شہریوں اور پولیس اہلکاروں نے اپنے مسائل پیش کئے، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو بروقت ازالے کے لئے بذریعہ ٹیلی فون احکامات جاری کئے انہوں نے افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے ایک پولیس اہلکار کی درخواست پر اسلام آباد پولیس کے تمام غازیوں کے لئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابراعزازیہ دینے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام ایس ایچ اوز کو 3 بجے سہ پہر سے شام5 بجے تک تھانے میں موجود رہنے اور عوامی شکایات سننے کی بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ان کی عزت نفس کا پورا خیال رکھیں، ان کے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، کھلی کچہری میں آنیوالے شہری قابلِ عزت ہیں،افسران شہریوں کو سنتے ہوئے انتہائی مثبت رویہ اپنائیں
شہریوں اور پولیس کے درمیان دوستانہ ماحول برقرار رکھنے کے لئے انہیں عزت دی جائے.انھوں نے زونل افسران کو ہدایات جاری کیں کہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے، اسلام آباد پولیس کسی شخص کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کی ہرگزاجازت نہیں دے گی، انھوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کرنے کا مقصدکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے۔